عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت اجلاس، جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور اور صحافیوں کے مسائل سے متعلق اہم فیصلے
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور اور صحافیوں کے مسائل سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹی20 سکوڈ کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل، متعدد تبدیلیوں کا امکان
جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیصلے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے کمرشل ایریا کی نیلامی ایل ڈی اے کے ذریعے پی جے ایچ ایف کی نگرانی میں شفاف انداز میں مکمل کی جائے گی۔ ایل ڈی اے کی آرکیٹیکچرل ٹیم سائٹ کا دورہ کر کے ترقیاتی تجاویز تیار کرے گی تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکیتی کے دوران معصوم بچی نے ڈاکو کو لالی پوپ پیش کردی، بچی کا عمل دیکھ کر ڈاکو کا دل پگھل گیا، باپ کا لوٹا ہوا سامان واپس کر کے فرار ہو گیا
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم کی بریفنگ
اجلاس میں لاہور پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم کے ترقیاتی امور پر ایل ڈی اے، واسا اور پی ایچ اے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں کی تکمیل مقررہ مدت میں، معیار اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یقینی بنائی جائے۔ پنجاب حکومت صحافی برادری کو باعزت، محفوظ اور جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایل ڈی اے شفاف پالیسی تیار کرے تاکہ وسائل کا بہتر اور منصفانہ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پیغام اپوزیشن رہنماؤں تک پہنچا دیا ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے کوئی شرط نہیں ہے اور نہ ہم تسلیم کریں گے، رانا ثناءاللہ
مزید ترقیاتی منصوبے
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کینال پر نئے برج کی تعمیر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا جبکہ واسا نامکمل پانی کے لنک سسٹم کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ایم ڈی واسا غفران علی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، عدنان رشید اور اسد حسین نے شرکت کی۔








