عمران خان نے امریکہ پر الزام لگانے سے پہلے امریکی سفیر سے رابطہ کیا، سابق سی آئی اے
امریکی سفیر سے رابطہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سی آئی اے کاونٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے امریکہ پر الزام لگانے سے پہلے امریکی سفیر سے رابطہ کیا اور کہا میں سیاسی طورپر مشکل میں ہوں اس لیے میں ہر بات کا الزام امریکہ پر لگاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی سب سے مہنگی جنگ: حماس اور حزب اللہ کے ساتھ تنازعات نے اسرائیلی معیشت کو کیسے متاثر کیا؟
امریکی سفیر کا ردعمل
جس پر امریکی سفیر نے مسکرا کر کہاکہ ہم پر ہر الزام لگتا، آپ بھی لگا لو، ہمیں کوئی فکر نہیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے ہر بات کا الزام امریکہ پر لگایا اور پھر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
امریکہ سے مدد کی درخواست
انہوں نے امریکہ کو پیغام پہنچایا کہ مجھے رہا کرانے میں مدد کی جائے۔ امریکی حکومت نے جمائمہ گولڈ سمتھ سے بات کی، جمائمہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان سے بات کی لیکن ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔








