وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے طرز سیاست سے لگتا ہے عمران خان کی رہائی کی بجائے وہ اپنی حکومت کا تیاپانچاکروا لیں گے،سلمان غنی
پی ٹی آئی کی شناخت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اصل پہچان عمران خان اور عمران خان کی پہچان احتجاجی طاقت اور مزاحمتی بیانیہ ہے۔ اسی بنیاد پر عمران خان اقتدار میں آئے اور اقتدار میں آنے کے باوجود انہوں نے سیاسی طرز عمل اختیار نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کے لیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں: فیلڈ مارشل کا ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے خطاب
سیاسی مخالفین کا ٹارگٹ
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے اقتدار میں آنے کے باوجود سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے بجائے، انہیں چور ڈاکو قرار دیا اور دور اقتدار کے ہر دن سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کیا گیا۔ عمران خان کی طرح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی یہی سمجھتے ہیں کہ احتجاج اور مزاحمتی بیانیہ ہی سب کچھ ہے، اسی سے ان کی مقبولیت قائم رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
مذاکرات کی اہمیت
سلمان غنی نے مزید کہا کہ سیاسی تاریخ میں احتجاج اور مزاحمتی رویہ کی ایک اہمیت ضرور ہوتی ہے لیکن بالآخر مذاکرات کے ذریعے ہی آگے کے راستے نکلتے ہیں۔ نوجوان اگر سیاست میں آتے ہیں تو ہر چیز جذبات کے ساتھ منسلک نہیں کی جا سکتی، اصل طاقت حکمت ہے۔
اسلام آباد کی جانب سفر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اصل ٹارگٹ اسلام آباد کا رخ کرنا ہے، سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی رہائی یقینی بنانے کے لئے سیاسی طاقت کا بھرپور استعمال کریں گے، لیکن خطرہ یہ ہے کہ عمران خان کی رہائی کی بجائے کہیں اپنی حکومت کا ہی تیاپانچا نہ کروا لیں۔








