ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے نام فائنل
مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا انتخاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال کو آفت زدہ قرار دلوایا جائیگا: گورنر پنجاب
ضمنی انتخابات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ جس کے لیے مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریضوں کو مفت ادویات دیں نہیں تو گھر بھیج دیں گے، کارکردگی نہ دکھانے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
قومی اسمبلی کے امیدوار
مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 کے لیے بلال بدر چوہدری کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض امیدوار ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 143 سے محمد طفیل کو انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے امیدوار
مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔








