اگر حکومتی ایم پی ایز نے اسمبلی نہیں آنا تو عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں برباد کیا جا رہا ہے؟ صحافی صدیق جان
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی ناکامی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ کیا یہ بات درست ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ جمعہ اور سوموار دونوں دن کورم مکمل کرنے میں ناکام رہی؟ جس وجہ سے اجلاس نہیں چل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کا تیسرا مرحلہ، ضلع بہاولپور میں 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
ایم پی ایز کی غیر موجودگی
ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کہاں غائب ہو گئے ہیں؟ اسمبلی کیوں نہیں آ رہے؟ اگر حکومتی ایم پی ایز نے اسمبلی نہیں آنا تو عوام کی ٹیکس کا پیسہ کیوں برباد کیا جا رہا ہے؟
اجلاس کی ملتوی ہونے کی وجوہات
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔
کیا یہ بات درست ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ جمعہ اور سوموار دونوں دن کورم مکمل کرنے میں ناکام رہی؟ جس وجہ سے اجلاس نہیں چل سکے,
ن لیگ کے ایم پی ایز کہاں غائب ہو گئے ہیں؟
اسمبلی کیوں نہیں آ رہے؟
اگر حکومتی ایم پی ایز نے اسمبلی نہیں آنا تو عوام کی ٹیکس کا پیسہ کیوں برباد کیا جا رہا ہے؟— Siddique Jan (@SdqJaan) October 27, 2025








