قونصل جنرل پاکستان دوبئی حسین محمد کی فجیرہ کے ولی عہد شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار
ملاقات کا پس منظر
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دوبئی و شمالی امارات کے قونصل جنرل حسین محمد نے فجیرہ کے ولی عہد شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
ملاقات کے موضوعات
ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں، کیرولائن لیویٹ
قونصل جنرل کا پیغام
قونصل جنرل نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فجیرہ اور شمالی امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مسلسل حمایت اور سہولت فراہم کرنے کی تعریف کی۔
ولی عہد کا ردعمل
ولی عہد فجیرہ شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور پیشرفت میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہتے ہوئے فجیرہ میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔








