ماہرہ خان کا اپنے چہرے میں تبدیلی سے متعلق افواہوں پر ردعمل
ماہرہ خان کی افواہوں پر ردعمل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے چہرے میں تبدیلی سے متعلق افواہوں پر ردِعمل دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی فضائیہ اور میزائل نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیاگیا، اب صرف زیرِ زمین بنکرز ہی باقی بچے ہیں، امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کا دعویٰ
ٹرینڈنگ ڈرامے اور آنے والی فلم
ماہرہ خان ہمسفر، شہرِ ذات، صدقے تمہارے، بن روئے، ہم کہاں کے سچے تھے اور رضیہ جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، جلد اپنی نئی فلم نیلوفر میں جلوہ گر ہوں گی، اداکارہ کے دنیا بھر میں 11.7 ملین سے زائد مداح ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہدادکوٹ: بھائی کی فائرنگ سے بہن اور نوجوان کا ناکامی جاناں
چہرے کی تبدیلی اور سوشل میڈیا کی چہ مگوئیاں
حال ہی میں ماہرہ خان کی فلم نیلوفر کی پروموشنل تقریب کے دوران ان چہرے کے بدلے ہوئے نقش نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شاید انہوں نے کاسمیٹک سرجریز کروائی ہیں جس میں لپ فلرز، آئی برو لفٹ اور چہرے پر بوٹوکس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغلپورہ میں مبینہ تشدد سے بہو کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، سخت قانونی کارروائی کا حکم
ویڈیو میں وضاحت
ماہرہ خان نے اب ان افواہوں کی وضاحت ایک ویڈیو میں دی ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں ابھی لاہور سے واپس آئی ہوں اور سن رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں نے آئی برو لفٹ کروالی ہے، کیا میں آپ کو اپنی آئی برو لفٹنگ کی صلاحیت دکھاؤں؟
یہ کہہ کر انہوں نے اپنی بھنویں بالکل اسی انداز میں اٹھائیں جیسے ان کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو متنازعہ، رسوا اور عالمی تنہائی کا شکار کروا دیا ہے، خواجہ سعد رفیق
تنقیدی پوسٹ کا جواب
ماہرہ خان نے ایک تنقیدی پوسٹ کا بھی جواب دیا جو بعد میں حذف کر دی گئی۔ اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے پیار کا شکریہ، لیکن میں ابھی فیس لفٹ کیوں کرواؤں گی؟ میرے میک اپ آرٹسٹ نے بالوں کے ذریعے سنچیڈ لک دینے کے لیے کچھ ہیر لفٹ تکنیک استعمال کی تھی، جو دو حصوں میں کی گئی اور وہ ٹھیک طریقے سے نہیں ہوئی خیر، سبق سیکھ لیا۔
مداحوں کی حمایت
ماہرہ خان کے مداحوں نے ان کے اس باوقار، نرم دل اور مثبت رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی وہ خوبی ہے جو انہیں سب سے منفرد بناتی ہے۔








