خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ
پشاور میں کابینہ کی تشکیل
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ کابینہ کو دو مرحلوں میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 98 چک جھمرہ ؛ پولنگ اسٹیشن نمبر 68 میں خواتین کا ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا
نئے وزراء کی تعداد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 8 سے 10 وزراء کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 سے 14 اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے معاشی اور توانائی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا تو فوری ردعمل دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ
نمائندگی کا فیصلہ
ذرائع نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں بڑے اضلاع سے ایک ایک رکن کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ممکنہ ناموں میں پشاور سے مینا خان، خیبر سے عدنان قادری، کوہاٹ سے آفتاب عالم، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ہری پور سے ارشد ایوب، صوابی سے عاقب اللہ خان اور ایبٹ آباد سے نظیر احمد عباسی شامل ہیں۔
کابینہ کی باقاعدہ اعلان
پارٹی ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تمام مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے۔ اگر آج کابینہ کا اعلان نہ کیا گیا تو سینیٹ الیکشن کے بعد کل شام تک ہر صورت اعلان کر دیا جائے گا۔








