ریونیو میں اضافے کے لیے پی آئی اے کا ریاض ایئر کے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ
پی آئی اے اور ریاض ائیر کے مابین کارگو معاہدہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن): پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ائیر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں انتہائی سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو زبردستی ریٹائر کر کے باہر بلا لیا گیا
معاہدے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے اور ریاض ائیر کے مابین یہ تاریخی کارگو معاہدہ، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے بعد، دونوں ائیر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائر عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حمایت نہیں کرتے، علی محمد خان
معاہدے کا آغاز
ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے۔ اس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔
عالمی مانگ کے لئے اہم سنگ میل
پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے۔








