روہت شرما نے ون ڈے رینکنگ میں عمر رسیدہ نمبر ون بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
روہت شرما نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر روہت شرما نے کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما 2 درجے ترقی پاتے ہوئے موجودہ کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، سلمان اکرم راجا
سڈنی میں شاندار کارکردگی
سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست سنچری بنا کر انہوں نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔ انہوں نے سیریز کے 3 میچوں میں 202 رنز بنائے۔ روہت شرما پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بنے ہیں۔ سابق بھارتی کپتان نے یہ کارنامہ 38 سال اور 182 دن کی عمر میں انجام دیا، یوں وہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے ہیں۔
رنکنگ کی صورتحال
واضح رہے کہ آئی سی سی کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن افغانستان کے ابراہیم زادران کی ہے۔ رینکنگ میں تیسرا نمبر بھارتی کپتان شبمن گل کا ہے جبکہ چوتھی پوزیشن پر بابر اعظم براجمان ہیں۔








