آل پارٹیز کانفرنس آج: فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلسطین اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہے تو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے، یہ احتجاج نہیں، دشمن کا ایجنڈا ہے، ناز بلوچ
کانفرنس کی تفصیلات
آل پارٹیز کانفرنس سہ پہر 3 بجے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف اس کانفرنس کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔ دونوں شخصیات کی جانب سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
حکومتی وفد کی ملاقات
حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں انہیں آج ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔








