چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی
کتاب "محتسب کی ڈائری" کی تقریب رونمائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ہلال امتیاز، ستارۂ امتیاز کی نئی کتاب "محتسب کی ڈائری" کی تقریب رونمائی گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوئی۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ اور ممتاز تاجروں اور بزنس مینوں نے مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا پر تپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر ووٹنگ:پی ٹی آئی کو 2سینیٹرز کی فلورکراسنگ کا خدشہ
ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی خدمات کا اعتراف
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ گوجرانوالہ چیمبر کے صدر نے کہا کہ وہ ڈاکٹر آصف کو بہترین درویش صفت انسان اور عوامی ٹیکس محتسب قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اپنے 4 سالہ دور میں 57 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کر کے تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور اساتذہ سمیت 5 افراد ہلاک
ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا کامیابیوں کا راز
ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "میری تمام تر کامیابیوں کے پیچھے والدین کی دعائیں شامل ہیں، قیام پاکستان کے وقت ہمارے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ آج میں جو کچھ ہوں پاکستان کی بدولت ہوں۔ میری یہ کتاب میرے شب و روز کی عکاسی کرتی ہے۔" انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اور ایڈوائزر نے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
پرامن تقریب کی شرکت
تقریب سے ڈاکٹر فیاض رانجھا، الماس جوندہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ لاہور سے ایڈوائزر میڈیا عبدالباسط خان اور مختلف شعبوں کی شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔








