پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پورے ہفتے میں صرف 16 گھنٹے کام کر کے بچوں کے ساتھ سال میں کئی چھٹیاں گزارنے والی خاتون، یہ سب کیسے کرتی ہے؟
پاکستانی پاسپورٹ پر کیا تبدیلیاں کی گئیں؟
تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک اور جرمنی کو ملانے کے لیے سمندر میں سرنگ، یہ کتنی طویل ہے اور کتنا خرچہ آئے گا؟
پاکستان کی وزارت خارجہ کا مؤقف
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
ڈی جی پاسپورٹس کی وضاحت
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ قومی پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔‘‘
پاکستان کا واضح مؤقف
علاوہ ازیں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔








