پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کے تسلسل کا خیر مقدم کرتے ہیں،خواجہ سعد رفیق
سیز فائر کا خیر مقدم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کے تسلسل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کی پائیدار امن کی جانب بڑھتی ہوئی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ
مفاہمت کی ضرورت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے مسلسل لیکن با معنی اور نتیجہ خیز بات چیت ضروری ہے۔ خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے دھشت گردی کا مکمل خاتمہ، مسلح نان سٹیٹ ایکٹرز کی روک تھام، بیرونی مداخلت کا راستہ بند کرنا، باہمی تجارت اور تعاون برائے تعمیر و ترقی لازم ہے۔ نکتہ چینی اور میزبانی کیلئے قطر اور ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
ھم پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کے تسلسل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کی پائیدار امن کی جانب بڑھتی ہوئی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
مسائل کے حل کیلئے مسلسل لیکن با معنی اور نتیجہ خیز بات چیت ضروری ہے۔
خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے دھشت گردی کا مکمل خاتمہ،…— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 31, 2025








