راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر مکمل پابندی – نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی میں ملاقاتوں پر پابندی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ مہنگی، 11 کے نرخوں میں کمی اور 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔
پابندی کا اطلاق
ملاقاتوں پر یہ پابندی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر بھی عائد ہوگی۔








