لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے عملے کے لیے نئی وردی متعارف کرا دی
نئی وردی کا تعارف
لاہور (زین بابو سے) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اپنے عملے کے لیے نئی وردی متعارف کروا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دوستی، شادی پھر طلاق، لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی تھانے پہنچ گئی
سیاہ رنگ کی وردی کی خصوصیات
ذرائع کے مطابق ادارے کے تمام انفورسمنٹ انسپکٹرز، ٹی آر آئی (TRI) اور بیلداروں کے لیے اب سیاہ رنگ کی وردی لازمی قرار دے دی گئی ہے، جو اپنے جدید انداز اور پروفیشنل لک کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے ریڈ زون میں اہم عمارتوں کے اطراف جنگلی جانور گھومنے کی ویڈیو وائرل
خواتین اور مردوں کی وردیوں کا فرق
معلومات کے مطابق، خواتین انفورسمنٹ انسپکٹرز کے لیے بھی یہی سیاہ رنگ کی وردی رکھی گئی ہے، جو بظاہر پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کی وردی سے مشابہت رکھتی ہے، تاہم اس کا رنگ مکمل طور پر سیاہ ہوگا۔
اسی طرح مرد انفورسمنٹ انسپکٹرز کے لیے بھی سیاہ شرٹ، پینٹ، بیلٹ اور سر پر مخصوص ٹوپی کے ساتھ نئی یونیفارم متعارف کرائی گئی ہے، جس سے مجموعی طور پر عملہ ایک باوقار اور پروفیشنل تاثر پیش کرتا دکھائی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پسماندہ طبقات کی بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے: سہیل شوکت بٹ کا خصوصی افراد میں 1100 وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب سے خطاب
ادارے کے اندر مختلف آراء
ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر ادارے کے اندر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض افسران اس نئے انداز کو 'وقار اور ڈسپلن' کی علامت قرار دے رہے ہیں، جبکہ چند حلقے رنگ کے انتخاب کو 'پولیس جیسا' تصور کر رہے ہیں۔
ترجمان کا بیان
ادارے کے ترجمان کے مطابق "نئی وردی شہری انتظامیہ کے نظم و ضبط، وقار اور نئی شناخت کی علامت ہے۔ ہمارا مقصد عملے کو جدید، مؤثر اور بااعتماد انداز دینا ہے۔"








