اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے لیے نئے ایس او پیز جاری
ریسٹورنٹس میں نئے حفاظتی اقدامات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ اور ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بولنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی
نئے ایس او پیز کا اعلان
سما ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کیلئے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت: وزیر اعلیٰ کا سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت
حفظان صحت کے اصول
ایس او پیز کے مطابق کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ اور ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
شہریوں کی ذمہ داری
ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔








