بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عرب ملازم کا خاتون ساتھی کو چومنا، امارات میں مہنگا ثابت ہوا
بلال مقصود کی تشویش
بلال مقصود نے کہا کہ چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ اور وارنٹ جاری ہو سکتے ہیں، احتساب عدالت
ماہرین کی تشخیص
ترجمان ہارٹیکلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوارک حاصل کرتے ہیں، ہو سکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خوانی کا شکار ہوئے ہوں۔
محکمہ جنگلی حیات کی تحقیقات
اس کے علاوہ محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہ مل سکا، پارک میں مردہ چیل اور کوے بھی نہیں نظر آئے۔








