£190 Million Reference: Hearing Postponed to October 19 at PTI Lawyer’s Request
سماعت کی ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا
احتساب عدالت کی کارروائی
سما ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی۔
وکیل کی درخواست
عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی، احتساب عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔