سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ صفر پہ صفر ٹیرف معاہدے کے لیے اشارہ دے دیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 015 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردید کردی
مقامی قیمتوں میں تبدیلی
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 152 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 417 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔








