وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی سخت مذمت
وزیراعظم کا حملے کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کئی سال چھپانے کے بعد فاطمہ ثنا شیخ کا مرگی میں مبتلا ہونے کا انکشاف
واقعے کا افسوسناک جائزہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعہ پر گہرا دکھ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک شخص زخمی ہوا۔ اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں، چینی قیادت اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
ملزمان کے خلاف کارروائی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اندوہناک واقعہ کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ ملزمان کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، ہم اپنے چینی بھائیوں کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔