میں ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کروں گا، بابر اعظم دنیا کے بہترین پلیئر ہیں، شاہین آفریدی
پریس کانفرنس کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات ہے، یہ ذمہ داری اچھے سے نبھاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شکایت کنندگان کو مالی امداد کی منظوری دیدی گئی
سیریز کی تیاری اور امیدیں
تفصیلات کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جارہی ہے اور سب لڑکے پر جوش اور پر امید ہیں۔ جنوبی افریقا اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے اور ہم نے بھی ٹی ٹوینٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی مداح کا سٹیج پر بےہودہ ڈانس، ویڈیو پر شدید تنقید
ذمہ داریوں کا احساس
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے، جبکہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ اب جو ذمہ داری ملی ہے، اس پر فوکس ہوں اور فرنٹ سے لیڈ کرنے کو تیار ہوں۔ فیصل آباد میں چمئینز کپ کا تجربہ اچھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے کوہاٹ میں پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے دعوے کو گمراہ کن، من گھڑت اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
موسم کی صورتحال
فیصل آباد میں موسم بہتر ہے اور شام کے وقت بال گیلا ہوگا۔
بابر اعظم کی فارم کی اہمیت
شاہین نے بابر اعظم کے فارم میں آنے کی خوشی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ دنیا کے بہترین پلئیر ہیں۔








