شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے: شازیہ مری
وزیراعظم کی ملاقات اور 27 ویں ترمیم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات میں 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب نے ای او بی آئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلات مانگ لیں
آئینی ترمیم پر قیاس آرائیاں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے بتایا کہ کافی عرصے سے 27 ویں ترمیم کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، حکومت نے باقاعدہ پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ہتھیاروں نے میدان جنگ میں ٹیسٹ پاس کر لیا، بھارت نہ مانا لیکن فرانسیسی میڈیا نے مان لیا
سی ای سی میں فیصلے
اُنہوں نے بتایا کہ اس ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں فیصلے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے 8 لاکھ کے ریلے سے نمٹنے کا انتظام کر رکھا ہے، مراد علی شاہ
صوبوں کے اختیارات پر پیپلز پارٹی کا موقف
شازیہ مری نے مزید کہا کہ صوبوں کے اختیارات پر پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا۔ 18ویں ترمیم میں صوبوں کے اختیارات سے پیچھے ہٹنا مناسب بھی نہیں ہوگا اور ممکن بھی نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں پاکستان ریلوے کو ریکارڈ آمدن حاصل
ن لیگ کے ساتھ ملاقات
اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام چیزیں اپنے اصولی مؤقف پر دیکھے گی، حکومت اگر کسی چیز پر متفق ہے اور ہمیں متفق کرنا چاہتی ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی حکومتی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ ہوا، نہ کوئی مذاکرات، نہ پیشکش ہوئی: سینیٹر عرفان صدیقی
عوامی مسائل پر توجہ
شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ بیٹھیں گے تو عوامی مسائل پر بات کریں گے، 27 ویں آئینی ترمیم کو عوامی اعتبار سے بھی دیکھا جائے گا، 18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
سیلاب متاثرین کی مدد
اُنہوں نے کہا کہ سیلاب میں جن لوگوں نے تکلیف اٹھائی ہمیں ان کی طرف دھیان دینا چاہیے، پیپلز پارٹی کا سادہ سا مطالبہ تھا، ہم نے کبھی لفظوں کی جنگ نہیں چھیڑی، ہماری دہشت گردی، معاشی حالات اور بے روزگاری جیسے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔








