صباء قمر نے صحافی نعیم حنیف کو الزامات لگانے پر 10 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
صبا قمر کا قانونی نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے صحافی نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
الزامات کی تفصیلات
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں صحافی نعیم حنیف نے آر این این ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر پر یہ الزام عائد کیا کہ 2003 سے 2004 کے دوران وہ ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں، جن سے ان کی شادی نہیں ہوئی تھی اور وہ لاہور کے والٹن روڈ پر اس شخص کے فراہم کردہ گھر میں مقیم تھیں۔ اداکارہ اور اس شخص کے درمیان بعد میں تعلقات خراب ہوگئے، جس کے بعد اس شخص نے صبا قمر کو پریشان کرنا شروع کردیا اور اداکارہ اس شکایت کے ساتھ جنگ کے دفتر بھی آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معاشی حالات اور دنیا سے تعلقات، سہیل وڑائچ نے سب کچھ واضح کردیا
صبا قمر کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر کو ابتدا سے یہ عادت رہی ہے کہ اگر کوئی شخص انہیں کسی بھی شہر میں گھر فراہم کر دے تو وہ وہاں رہنے پر آمادہ ہوجاتی ہیں۔ ان الزامات کے بعد صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، کار کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گرنے والے موٹرسائیکل سوارفوڈ رائیڈر کو ٹرک نے روند دیا
قانونی نوٹس کی تفصیلات
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر قانونی نوٹس کی تفصیلات شیئر کیں، جن کے مطابق انہوں نے نعیم حنیف کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق صحافی نے اداکارہ کے بارے میں جھوٹے، من گھڑت اور توہین آمیز بیانات دیے اور آر این این ٹی وی پر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق غیر مصدقہ اور سنسنی خیز دعوے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کا عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
نوٹس میں الزامات کا جواب
جاری کیے گئے نوٹس میں صبا قمر کے قومی و بین الاقوامی مقام کو اجاگر کیا گیا، خصوصاً ان کے بطور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے حقوقِ اطفال کردار کو نمایاں کیا گیا۔ نوٹس میں صحافی پر اشاروں کنایوں پر مبنی تبصروں اور عورت مخالف رویے کے ذریعے اداکارہ کے کردار پر سوال اٹھانے اور ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو کم تر ظاہر کرنے کا الزام عائد کیا گیا。
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنو نے پاکستان میں اسپارک 40 کا نیا اور دلکش اورنج رنگ متعارف کروا دیا
نعیم حنیف کو مہلت
قانونی نوٹس کے مطابق نعیم حنیف کو سات دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ درج مطالبات پر عمل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صبا قمر نے دس کروڑ روپے کے مالی ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی شہرت کو پہنچنے والے نقصان، ذہنی اذیت اور صدمے کا ازالہ کیا جا سکے، اس کے ساتھ انہوں نے متنازع پوڈکاسٹ کو تمام پلیٹ فارمز سے فوراً ہٹانے، عوامی معافی جاری کرنے اور مستقبل میں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کسی بھی قسم کے بیانات یا تبصروں سے مکمل اجتناب برتنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی
مداحوں کے نام پیغام
صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جس نے ان کے بارے میں جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کیے۔ انہوں نے اپنے مداحوں، ساتھیوں اور انڈسٹری کے لوگوں سے اپیل کی کہ جب کوئی آپ کی بدنامی یا بے عزتی کرے تو خاموش نہ رہیں، ایسی حرکات کے خلاف آواز اٹھائیں اور لوگوں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
تبدیلی کی دعوت
اداکارہ نے مزید کہا کہ آئیں تبدیلی لائیں، سچ بول کر اور مضبوطی سے کھڑے ہوکر۔








