26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم آئین کا قتل ہے، جوبھی ان کی مخالفت کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں، حامد خان
بیرسٹر حامد خان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرسٹر حامد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے چھبیسویں ترمیم قبول نہیں کی تو 27ویں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سب کو پتا ہے یہ کون کروارہا ہے، باقی تو سب کھلونے ہیں۔ جس کے پاس طاقت ہوتی ہے اسی کے بارے میں بات کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لیے اہم اعلانات، ترقی کا سفر ہر گلی محلے کے کونے کونے تک پہنچے گا : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خطاب
آزاد کشمیر میں حالات
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس طرح گولیاں برسائی گئیں وہ بھی زیادتی ہے۔ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے پیچھے خدا جانے ان کا کیا مقصد ہے؟
یہ بھی پڑھیں: علیمہ، عظمیٰ کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت برہم
پی ٹی آئی کے حوالے سے رائے
بیرسٹر حامد خان نے کہا کہ جو لوگ شاہ محمود قریشی سے ملے وہ بھاگے ہوئے بھگوڑے ہیں۔ جو لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر بھاگ گئے، انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے بارے میں بات کریں۔ یہ لوگ پی ٹی آئی کے غدار ہیں۔ شاہ محمود قریشی سے کسی کی ملاقات کی کوئی اہمیت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم چھبیسویں ترمیم واپس لیں تو آئین کے مطابق ملک چلانے کا راستہ نکل آئے گا۔ ہم کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں چاہتے، بلکہ عدالتی نظام سے ریلیف چاہتے ہیں۔
عدلیہ کا کردار
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بے بسی کی وجہ سے چھبیسویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا ہے۔ ہمیں عدالتوں سے امید تو نہیں، لیکن کوشش جاری رکھیں گے۔ 27ویں ترمیم کے حوالے سے اصول پر ہر کسی سے بات ہوسکتی ہے۔ چھبیسویں ترمیم سے پہلے ہم نے مولانا فضل الرحمان صاحب سے بھی بات کی ہے۔ جو بھی ستائیسویں ترمیم کی مخالفت کرے گا، ہم اس کے ساتھ ہیں۔
????26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم آئین کا قتل ہے۔۔ جو بھی ان کی مخالفت کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں، حامد خان pic.twitter.com/MmNZqmsYmf
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 4, 2025








