ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ انجانی سی بد نظری کا مسلسل شکار چلے آ رہے ہیں اور جن امور میں دشواریاں ہیں وہ آپ کی توبہ سے ہی دور ہو سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 فیصد کمی

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
رکاوٹ اور جکڑن آج بھی محسوس ہو رہی ہے۔ اگر آپ ابھی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں تو بہتر رہے گا۔ اس وقت گھر اور گھر والوں دونوں پر پوری توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواے ای میچ کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل جاری ہے۔ ان شاءاللہ آنے والے دن اور اچھی خبریں لے کر آئیں گے۔ جو لوگ روزگار میں بے برکتی دیکھتے ہیں وہ بس نماز کی پابندی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آج ملک میں فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوگیا

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان معاملات میں کچھ نہیں رکھا جن میں آپ آجکل معقول توجہ دے رہے ہیں۔ اگر آپ سیدھے راستے پر چلیں اور صاف کام کریں تو رحمتیں اور برکتیں ضرور نازل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: قبرستان سے خاتون کی صندوق بند ہاتھ پاوں بندھی لاش برآمد

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
یا حی یا قیوم اور تیسرے کلمے کا ورد دن میں 500 بار ضرور کیا کریں۔ وہ اللہ ہے جو ہر مشکل سے نکال سکتا ہے۔ اس وقت آپ انجانی سی بندش میں استخارہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: داسو میں چینی انجینیئرز پر حملے کے دو ملزم فرار ہوتے ہوئے ہلاک: سی ٹی ڈی پنجاب

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ حقیقت کی طرف نہیں جاتے، اپنے کردار کو ادا کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اس طرح تو آپ اپنا حق حاصل ہی نہیں کر سکیں گے۔ اس کے لئے محنت، ہمت اور حکمت تین چیزیں درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جکڑن ابھی تک چل رہی ہے۔ صدقہ بھی جاری رکھیں اور کچھ دنوں تک ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں بھی آپ کے لئے خطرناک صورتحال پیدا کرتے رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اپنی اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی غیر قانونی کام کو نہ کریں اور نہ ہی کوئی شارٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کی کوشش کریں۔ اس وقت ایسا کرنا بڑی مشکل صورتحال پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری سالک حسین کی عمان کے وزیر لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے ملاقات، مزید ویزوں کے اجرا سے متعلق تبادلہ خیال

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج کسی کے راز کے بارے میں معلوم ہوگا۔ دکھ ہوگا کہ وہ کیا سوچ رکھتا ہے۔ آج کسی سے جدائی کا امکان بھی ہے اور من پسند کام بھی رک سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے صدر ماساتو کانڈا کی قیادت میں وفد کی ملاقات

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے ابھی نئی جگہ پر قدم رکھنا مشکل ہے، اس لئے کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو بعد میں پریشانی کا سبب بنے۔ آج روزگار کے حوالے سے کچھ بہتری بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے سامنے جو معاملات آ رہے ہیں ان پر غور کریں اور سارے راز خودبخود کھل جائیں گے۔ کیونکہ ابھی تک آپ اصل حقیقت کو جاننے کی کوشش ہی نہیں کر رہے۔

برج حوت

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ان دنوں گھر میں کسی بات کو لے کر مسئلہ بنا ہوا ہے۔ آپ کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یا تو خاموش ہو جائیں یا پھر کھل کر سارے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...