امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ
کینٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ٹیرف ختم کرنے کی پیشکش کی ہے، صدر ٹرمپ
حادثے کی تفصیلات
خبر ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس، پی آئی اے نجکاری عمل میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو اضافی کنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دے دی
ایندھن اور آگ کی شدت
لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔ واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جس کا دھواں دور دور تک اٹھتا دکھائی دیا۔
ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل
حادثے کے بعد ایئرپورٹ سے تمام آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی گئیں۔ حادثے کے مقام پر آگ بجھانے اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








