آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکارہ کا انکشاف
آمنہ شیخ کا یوٹیوب شو میں انٹرویو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو سمجھ آ گئی اب وہ شفاف طریقے سے الیکشن نہیں جیتیں گے؛رکن کانگریس الہان عمر
شوبز سے وقفہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کےمطابق مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز بل پر ایک دینی سیاسی جماعت نے اپنے رکن کو شوکاز نوٹس دیا تو اس نے جواب دیاکہ سیٹ پیسوں سے خریدی ، اب جسے مرضی ووٹ دوں: حافظ نعیم الرحمان کی ویڈیو وائرل
امریکا میں منتقل ہونے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی پہلے سے موجود تھی اور انہوں نے اداکارہ کو مضبوط سہارا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبوں کا سائز چھوٹا کیا جائے جہاں ضرورت ہو نئے صوبے بنائے جائیں، سیاسی جماعتوں سے ہٹ کر انتظامی ماہرین پر مشتمل مستقل قومی کمیشن بنایا جائے۔
ذاتی زندگی کی بحالی
آمنہ شیخ کے مطابق اسی 7 سال کے دوران انہوں نے خود کو سنبھالنے، اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے اور مستقبل کے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے عزم کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دبئی منتقلی کے دوران ان کی ملاقات عمر سے ہوئی، اور دونوں خاندانوں کی رضا مندی کے بعد ہی ان دونوں نے باہمی رضا مندی سے شادی کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع
ذاتی زندگی کو پوشیدہ رکھنا
اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کے حوالے سے آمنہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو سوشل میڈیا کی توجہ اور غیرضروری بحث سے بچانا چاہتی ہیں، اسی لیے وہ اپنی بیٹی یا گھر کے معاملات کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرتیں۔
ماضی کی شادیاں
یاد رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی شادی 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد محب مرزا نے ساتھی اداکارہ صنم سعید سے شادی کرلی جس کا اعلان رواں سال کیا گیا۔
آمنہ شیخ نے بھی طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔








