۲۷ ویں آئینی ترمیم ۲۶ ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی کا ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے بھی زیادہ مہلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق
اقتدار کا نشہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اقتدار کا نشہ ہے۔
پی ٹی آئی کی حکمت عملی
لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت قائم رکھ کر حکومتی اتحاد اپنے اتحادیوں کو بلیک میل کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام پوری قوم کو متحد کرنے کا باعث بنے گا.








