باباگرونانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا: وزیر اعلیٰ مریم نوازکا خصوصی پیغام
مریم نواز کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر اپنے پرخلوص پیغام میں سکھ برادری کی پنجاب آمد پر "جی آیاں نوں" کہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ملائیشیا میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تجارت، تعاون میں نئی راہیں تلاش کرنی ہوں گی، شاہد جاوید قریشی
محبت اور انسانیت کا درس
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گرونانک جنم دن پر سکھ بہن بھائیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ گرو نانک صاحب انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار تھے۔ پر امن معاشرے، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں۔ بابا گرو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کا پرچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ابھرتی ہوئی فٹسال کھلاڑی، 16 سالہ ایمن علی ٹیمو کی مدد سے اپنے خواب کی تعبیر کے قریب
مساوی حقوق اور سہولیات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے لیے مساوی سہولتوں اور حقوق کے علمبردار ہیں، چاہے تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ مل جل کر پاک سرزمین کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔ بابا گرو نانک نے محبت، ہمدردی، انسانیت اور بردباری کا درس دیا۔ گزشتہ سال کرتار پور میں بیساکھی میلے میں شرکت یادگار دن تھا۔
سکھ برادری کیلئے سہولیات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سکھ برادری کو بابا گرونانک جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔








