این سی سی آئی اےکرپشن اسکینڈل میں پیش رفت، کال سنٹرز کے ذریعے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کا انکشاف
این سی سی آئی اے کرپشن سکینڈل میں نئی پیش رفت
لاہور(ڈیل پاکستان آن لائن) این سی سی آئی اے کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ،کال سنٹرز کے ذریعے بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا کرکٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن انکشاف
کال سنٹرز پر کارروائی
دنیا ٹی وی کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد میں 20 سے زائد کال سنٹرز پر کارروائی کرکے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ تحقیقاتی ادارے کے 2 ڈائریکٹرز، 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز، اور 2 انسپکٹرز کال سنٹر فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ تحقیقاتی اداروں نے کال لاگز، فنانشل ٹرانزیکشنز اور اہم ای میل ریکارڈ حاصل کر لیے۔ کال سنٹر نیٹ ورک کے ذریعے شناختی و مالی معلومات کا مبینہ غلط استعمال کیا جاتا تھا۔ فراڈ میں ملوث افسران کا فنڈنگ نیٹ ورک بھی حاصل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے، بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
ثبوت اور شواہد
اسی طرح انٹیلی جنس فوٹیج اور سی سی ٹی وی سے کال سنٹرز کی سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد بھی حاصل کر لئے گئے۔ افسران اور ملازمین کو پہچانے جانے والے حصوں سے متعلق بھی مبینہ طور پر اہم ثبوت تحقیقاتی اداروں نے حاصل کر لئے۔
بینکنگ اور موبائل پیمنٹ ٹریل
باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بینکنگ اور موبائل پیمنٹ ٹریل بھی حاصل کر لی ہے۔ مبینہ پیسہ بینکنگ چینلز سے بیرونِ ملک منتقلی کے ثبوت بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔








