علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس منجمد
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم دونوں ہی میدان میں تھے اور جہاز سے فرلانگ بھر دور نکل آئے تھے، ایک ساتھ ہی ہمت ہاری تھی، اسکا سانس اکھڑ گیا تھا،حواس ساتھ چھوڑ گئے
علیمہ خان کی عدم موجودگی
’’جنگ‘‘ کے مطابق 26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق، حیران کن انکشاف
بینک اکاؤنٹس کی منجمدی کی رپورٹ
سماعت کے موقع پر علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
جائیداد اور کمپنیز کی تفصیلات
عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد اور کمپنیز سے متعلق تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔








