پاکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، 5 میچز کیلئے پابندی عائد
عرفان جونیئر پر پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر پر 5 میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے دو اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
بال ٹیمپرنگ کا الزام
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبنگ خان نے جنگ بندی سے متعلق ایسا کیا لکھا دیا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔۔؟جانیے
عرفان جونیئر کی کرکٹ کیریئر
رپورٹ کے مطابق عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔چند برس قبل عرفان جونیئر آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔
لوکل اور ڈومیسٹک کرکٹ
عرفان جونیئر آسٹریلیا میں لوکل کرکٹ کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہوئے۔








