27 ویں ترمیم پر صدر و اتحادی جماعتوں کا شکریہ، نواز شریف سے رہنمائی لی: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر قائد میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی فوجی دستے یوکرین میں تعینات ہوئے تو ہدف ہوں گے۔۔۔پیوٹن کی دھمکی
کابینہ ارکان سے خطاب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ ارکان کا خیرمقدم کیا اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، جس کیلئے وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم لائق تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جلاو گھیراو کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر فرد جرم عائد
قائد کا اعتماد اور شکرگزاری
انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور ان سے اس پر رہنمائی حاصل کی جس پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور ان کی رضامندی پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اداروں کی کارکردگی کو موثر اور جوابدہ بنایا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
اتحادی جماعتوں کی مشاورت
وزیرِاعظم نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان بالخصوص بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین کا شکر گزار ہوں جن سے ان کی جماعتوں کے وفود کے ہمراہ بذات خود مشاورت کی اور انہوں نے اس مسودے کی بھرپور تائید کی۔
سیاسی و معاشی استحکام
انہوں نے بتایا کہ ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کی اور انہیں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے.








