ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
اس وقت بلاوجہ کی پریشانیاں آپ کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، ناکامی ملے گی۔ جو لوگ صدقہ اور نظر اتاریں گے، وہ ان مشکلات سے نکل جائیں گے۔ آپ کی توجہ کی ضرورت ہے، لیکن موبائل کا استعمال وقت ضائع کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا 26-2025ء کیلئے 5335 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
وارثتی معاملات میں نئی پیش رفت کا امکان ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ معاملات آپ کے حق میں ہوں گے۔ مالی طور پر بلاک لوگ اب انشاءاللہ اس سے نکلیں گے۔ چند دنوں میں بڑی رقم ملے گی اور مستقل انتظام بھی جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت پر پاکستان نے جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
آپ کو اپنے قریبی افراد کی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ حسد اور بدنظری کا شکار ہو جائے گا۔ کالے ماش سے نظر اتاریں اور سورئہ حشر کی آخری تین آیات پڑھیں۔ انشاءاللہ ہر خطرے سے محفوظ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر ایٹ مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی آج کولمبو میں ٹریننگ، کل بڑا مقابلہ
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
ملازمت پیشہ افراد کے لیے تبادلے کا امکان ہے۔ حالات پر مکمل گرفت ضروری ہے۔ مال خانہ بند لگتا ہے، اس لیے مالی حالات بھی ٹھیک نہیں چل رہے۔ بعد نماز مغرب سورئہ واقعہ پڑھنے کا مستقل انتظام کریں، انشاءاللہ امور حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گولیوں کے چلنے کی آوازیں آتیں، بے سروسامانی کے جِن نے کان میں پھونک ماری ’’ارے پگلے تو بھی آگے بڑھ کر سامان سمیٹ تیرا بھی حصّہ بنتا ہے‘‘
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
نیا کام شروع کرنے کے خواہاں افراد کے لیے انتظار کرنا بہتر ہے۔ اللہ پاک آپ کے لیے اچھا بندوبست کرے گا۔ گھریلو ماحول بہتر ہونے جا رہا ہے اور کشیدگی ختم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
آپ کو مالی طور پر فوائد حاصل ہوں گے۔ جن مسائل میں الجھے تھے، ان سے نجات ملے گی۔ بلاک رقم آئے گی اور وعدے پورے ہوں گے۔ اس وقت عزت میں اضافہ ہوگا اور مطلوبہ کام مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: نالے کے کنارے وی آئی پی ڈینٹل کلینک، سرعام لوگوں کی جانوں سے کھلواڑ، عطائی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
صحت، مالی حالات، اور ذہنی سکون کے مسائل موجود ہیں۔ ایک وقت میں کئی مسائل کا سامنا ہے۔ سچی توبہ اور مخصوص ورد کرنے سے مشکلات سے نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آپ کو بندش اور بدنظری جیسے حالات کا سامنا ہے۔ صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور معاملات ٹھیک کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ چند دنوں کے لیے خاموش رہیں، انشاءاللہ بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پبلک سیکٹر کے ناکارہ جنریشن پلانٹس کی نیلامی کا منصوبہ شدید مشکلات کا شکار
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ کی پرانی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔ اللہ کا نام لے کر کیے گئے کاموں میں کامیابی ملے گی۔ رشتے طے ہونے اور تبدیلی کے مواقع میسر ہوں گے۔ نیت اور نظریں صاف رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق سے 700 ارب ملنے کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت قیام امن میں ناکام ہے: فیصل کریم کنڈی
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
آپ کو مسائل سے جلد نجات ملے گی۔ آپ کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، لیکن اس بار اکیلے سفر کا آغاز ہوگا۔ اپنے بازوؤں پر یقین رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی اکیلا ہوتا تو ماں کی یادیں اور پرانے انڈین گانے میرے ہمسفر ہوتے، ریل میں بیٹھا مسافر کبھی اکیلے پن کا شکار نہیں ہوتا چھک چھک ہمیشہ ساتھ رہتی ہے
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آپ کو مشکلات سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ ضرورتیں پوری ہونا شروع ہوں گی۔ بے روزگار افراد کے لیے روزگار کا سلسلہ بن جائے گا۔ مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر کی امید ہے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
آپ ان دنوں جس کام کی تمنا کر رہے ہیں، اسے نہیں کر سکتے۔ حالات ابھی آپ کے حق میں نہیں ہیں۔ چوکنا رہیں ورنہ مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ صدقہ دیں اور اپنے موبائل کا حساب رکھیں۔








