ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ: مریخ
تاریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ان دنوں روزانہ اپنی حیثیت کے مطابق صحت کا صدقہ دینے کا مشورہ ہے۔ آپ کو بدنظری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم: تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بھائی جاں بحق، مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک
برج ثور
سیارہ: زہرہ
تاریخ: 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ روزگار کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے، وہ اس میں تبدیلی لانے کے بارے میں غور کریں تاکہ انہیں فائدہ ہو سکے۔ یہ وقت ان کے لیے اب اچھا ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی
برج جوزہ
سیارہ: عطارد
تاریخ: 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی عرصے سے مالی طور پر پریشانی کا شکار تھے، وہ اب ان شاءاللہ بہتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ان دنوں اُن کے سامنے کچھ اہم قسم کی آفر آ رہی ہیں، توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک کی مانچسٹر میں نئے قونصل جنرل سے ملاقات
برج سرطان
سیارہ: چاند
تاریخ: 21 جون سے 20 جولائی
اب حالات مختلف ہیں، آپ کو رسک لے کر اپنے کام میں پیشرفت کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ آپ کو اس میں بڑا فائدہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور بار اور ہائیکورٹ بار میں سب سے بڑا گروپ ہونے کے باوجود مسلم لیگی وکلاء مختلف دھڑوں میں بٹ جانے کے باعث 1996ء کے انتخابات ہار گئے تھے
برج اسد
سیارہ: شمس
تاریخ: 21 جولائی سے 21 اگست
لاپرواہی نہ کریں اور صرف موبائل پر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اس وقت اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں، فوری توبہ کر کے واپس آ جائیں ورنہ بعد میں بہت پچھتاوا ہو گا آپ کو۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد
تاریخ: 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی دوسرے کام اور دوسروں کے معاملات سے دور رہیں گے تو بچت ہوگی۔ ان دنوں آپ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، وہ بھی دوسروں کی وجہ سے، خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا
برج میزان
سیارہ: زہرہ
تاریخ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کل آپ کو کسی جانب سے بڑا حاصل ہونے والا ہے اور وہ مالی بھی ہو سکتا ہے روحانی بھی۔ ان دنوں آپ کو بس اپنے اوپر توجہ دینی ہے، یاری دوستی چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5ویں بار عدالتی حکم کے باوجود مجھے میرے قائد سے نہیں ملنے دیا گیا، کچھ لوگ اداروں سے زیادہ طاقتور ہوچکے ہیں، سہیل آفریدی
برج عقرب
سیارہ: مریخ
تاریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو انجانی سی بندش نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے، اس لیے استخارے کی مدد لینے کی ضرورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ جس کا مقابلہ نہ کرسکتے ہوں: شاہد خاقان عباسی
برج قوس
سیارہ: مشتری
تاریخ: 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن قدرے آزمائشی سا ہے۔ آپ کو صبح ہی صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیالیکن اس نے خود کو پہنچا لیا : شاہد آفریدی
برج جدی
سیارہ: زحل
تاریخ: 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اپنے گھریلو ماحول اور مالی معاملات سے سخت پریشان ہیں، ان کے لیے آج قدرے خوشخبری ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں امید ہے کہ کوئی نیا سلسلہ بنتا محسوس ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: حاجیوں کے لیے اے سی والے خیمے ہوں گے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام کیا ہے: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
برج دلو
سیارہ: زحل
تاریخ: 20 جنوری سے 18 فروری
اب حالات ایسے نہیں کہ آپ اپنی من مانی کرتے رہیں اور جس طرف دل چاہے قدم اٹھا لیں۔ سخت وقت ہے، ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا بے حد لازمی ہو گیا ہے، یہ خیال رہے۔
برج حوت
سیارہ: مشتری
تاریخ: 19 فروری سے 20 مارچ
جس بھی طرح سے ممکن ہو، آپ موجودہ جگہ سے تبدیلی کے بارے میں غور کریں کیونکہ ہجرت میں برکت ہے اور اب یہ جگہ آپ کو راس بھی نہیں آ رہی، اس لیے قدم اٹھانا ضروری ہے۔








