اتحاد و یکجہتی میں ہے جملہ مسائل کا حل: ڈاکٹر حسن قادری کا سیرت النبیؐ کانفرنس میں خطاب
خطاب میں مرکزی پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخوپورہ میں میلاد پاکؐ کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جملہ مسائل کا حل اتحاد و یکجہتی اور سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ سنایا گیا: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ کا کیس، ڈی چوک پر احتجاج
نبیؐ کی مثالیں
آپﷺ نے امن بقائے باہمی اور عفو و درگزر کی طاقت سے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کی۔ تفرقہ اور تقسیم میں شر جبکہ جماعت میں خیر ہے۔ آپ ﷺ نے نرمی اور صبر و تحمل کے ذریعے پتھر جیسے سخت دلوں کو موم کیا۔ آج ہم نے مصطفوی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔ نرمی کی جگہ غصہ، معافی کی جگہ انتقام، محبت کی جگہ نفرت کے بتوں کو دل و دماغ میں بٹھا رکھا ہے اور ان نفرتوں کی وجہ سے زندگیاں جہنم زار بنی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کے 3 مراحل۔۔۔آپ کی کامیابی کی حکمت عملی
دعوتِ عمل
معاف کرنا سیکھیں، لوگوں کو دور کرنے کی بجائے قریب لائیں۔ آپ ﷺ کی زندگی میں طائف، احد، بدر، خندق، ہجرت مدینہ کی آزمائشیں اور صبر آزما تلخیاں آئیں مگر آپ ﷺ ہر نازک سے نازک موقع اپنی فراخ دلی کی وجہ سے سرخرو ہوئے۔ آپﷺ نے فتح مکہ کی عظیم الشان اور فقید المثال کامیابی کے بعد بھی صلہ رحمی اور عفو و درگزر کی طاقت کو کمزور نہیں ہونے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وینز پر حملے میں قیدیوں کا فرار، اسلام آباد پولیس کا ردعمل بھی آگیا
اسلام کی عظیم سلطنت
بدترین دشمنان اسلام کو معاف کرتے چلے گئے، اسی عام معافی کی وجہ سے کرۂ ارض پر اسلام کی عظیم الشان سلطنت قائم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا
کانفرنس میں شرکاء
سیرت النبیؐ کانفرنس میں علامہ رانا محمد ادریس، میاں زاہد اسلام، رانا وحید شہزاد، میاں انصر محمود، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، عدنان وحید قاسمی، ملک کلیم ناصر ایڈووکیٹ، عبدالحمید مصطفوی، میاں سرفراز، ملک شکیل اعوان، شبیر مغل، علامہ اقبال احمد اکبر، رانا ذوالفقار، عطاء المصطفیٰ، ام حبیبہ اسماعیل، صائمہ نور، مسز آسیہ حمید، راحت ممتاز، اور مسز عظمیٰ ناصر نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
استقبال کا منظر
شیخوپورہ پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل اور ان کے وفد کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔