سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کی مٹھائی کی تقسیم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے، جہاں انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو مٹھائی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے لیے نئی قیادت پر غور کیا جائے، ٹرمپ
مٹھائی کی پیشکش کی وضاحت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، فیصل واوڈا نے کہا کہ "میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں، نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 6 دن بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش جلا دی
ڈیفنس لائن کی مضبوطی
ان کا کہنا تھا کہ "ڈیفنس لائن کو مزید مضبوط کرنا ہے، جتنی چیزیں ہو رہی ہیں، وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں۔ جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی، وہ آگے کے لیے بھی ہوگی۔ آپ ستائیسویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں، اٹھائیسویں کی تیاری کریں۔"
سوشل میڈیا پر تبصرہ
مٹھائی لائی تو لائی، بڑی ہڈدرمی سے بانٹ بھی دی...
???? فیصل واوڈا نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی مٹھائی بانٹ دی۔۔ pic.twitter.com/CVYo3BORV7— Faisal Tarar (@FaisalTararSpks) November 10, 2025








