بھارت کا ایک اور فالس فلیگ شروع ہو چکا ہے، حسن ایوب
دہلی کے لال قلعے کے قریب دھماکہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے کے ساتھ ہی بھارت کا ایک اور فالس فلیگ شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ تاریخی لال قلعے کے قریب کار دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا
حسن ایوب کی تجزیاتی ویڈیو
آزاد ڈیجیٹل کیلئے اپنی ویڈیو میں حسن ایوب نے کہا کہ بھارت نے پہلے مختلف جگہوں سے دہشتگردوں کی گرفتاری کے دعوے کیے۔ پھر 2300 کلو دھماکہ خیز مواد پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا، اب لال قلعے کے قریب میٹرو سٹیشن پر کار میں دھماکہ ہوا۔ بھارت اس واقعے کی ہانڈی میں فالس فلیگ کے تمام لوازمات ڈال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے نئے لڑاکا طیاروں کی فوٹیج لیک ہو گئی، دیکھ کر ہی دشمنوں کی نیندیں اڑ جائیں
واقعے کے بعد کے حالات
حسن ایوب کے مطابق واقعے کے بعد دہلی کے پولیس چیف نے اسے سلینڈر دھماکہ کہا، اسے ری پبلک ٹی وی نے رپورٹ کیا، پھر ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیے، پھر بھارت کا وزیر داخلہ امیت شاہ موقع پر آیا اور دہلی پولیس خاموش ہو گئی۔
پرشانت کا انکشاف
انہوں نے پرشانت نامی ایکس اکاؤنٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا قریبی شخص ہے جو مختلف پیشگوئیاں کرتا رہتا ہے۔ اس ہینڈل سے 20 اگست کو ٹویٹ کرکے کہا گیا کہ پہلگام ٹو نومبر میں ہوگا، اور نومبر میں ہی دہلی کا دھماکہ ہوا ہے۔








