یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے، سلمان اکرم راجا
سلمان اکرم راجا کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اس وقت غلام ہے، کسی کے پاس کوئی حقوق نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات شروع کردیے
لاقانونیت اور آئینی بحران
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاقانونیت وردی میں ہمارے سامنے کھڑی ہے۔ یہ اس ملک اور اس کے آئین پر یہ حملہ آور ہیں۔ یہ قانون سازی نہیں، آئین اور قانون پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
عالمی برادری کو پیغام
ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔ پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کیا جارہا ہے۔ ہم اس جرم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پارلیمانی نظام کی حالت
ہم دنیا کو یہ دھوکہ نہیں دینے دینگے کہ پارلیمانی نظام نارمل چل رہا ہے۔ اپوزیشن اجلاس میں بیٹھ رہی ہے، ہم یہ نہیں ہونے دینگے۔
یہ قانون سازی نہیں آئین اور قانون پر حملہ ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک ڈھونگ رچایا جارہا ہے۔ پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو منہدم کیا جارہا ہے۔ ہم اس جرم کا حصہ نہیں بنیں گے ہم دنیا کو یہ دھوکہ نہیں دینے دینگے کہ پارلیمانی نظام نارمل چل رہا ہے اپوزیشن… pic.twitter.com/RbibhxJuSK
— PTI (@PTIofficial) November 11, 2025








