ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت حالات کو حکمت عملی سے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ نے غصے سے کام لیا تو بنے بنائے کام بگڑ جائیں گے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ کس طرح چلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کا ایران کی جانب سے کیا جواب متوقع ہے؟ کس جگہ کو اور کیسے نشانہ بنایا جائے گا؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بس آج کا دن صبر سے کام لے لیں، انشاءاللہ آپ ہر مشکل سے نکل جائیں گے۔ جو راستے بند تصور کررہے تھے وہ بھی اب کھل جائیں گے، قدرتی مدد شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بھی فیصلے کو کرنے میں جلدی کررہے ہیں ایسا نہ کریں، ورنہ نقصان ہوگا۔ اپنے سارے معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں، وہ انشاءاللہ سب کچھ بہتر فرما دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی مرتبہ اونٹ کی بریانی بکنے لگی، کراچی کے ریسٹورنٹ پر منفرد کھانے، عوام کا رش لگ گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ روزانہ کوئی نہ کوئی غلطی کر جاتے ہیں اور پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ اس وقت آپ کو ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن سے ہی آپ ”اگر مگر“، ”چاہیے“ اور ”کاش“ جیسے روئیے اپنا چکے ہیں، نئے انداز فکر کیلئے ضروری ہے کہ پرانے انداز کے متعلق آگہی حاصل کریں
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اگر آپ ماضی سے کچھ نہیں سیکھتے تو یہ آپ کی غلطی ہے۔ اب دوبارہ اسی طرف جا رہے ہیں، جو خود کے ساتھ زیادتی والی بات ہوگی۔ اس وقت آپ اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 143 اور پی پی 203 میں ن لیگ نے میدان مار لیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اس سمت جانے سے گریز کرنا چاہئے جہاں پہلے نقصان ہوا تھا۔ اب حالات بدل چکے ہیں۔ اپنی حفاظت آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی، اس کا بہت خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سیورج لین میں دھماکے سے 4 افراد زخمی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے اہم خبر رکی ہوئی تھی۔ اب تبدیلی کی ہوا حل نکلی ہے تو آپ کو بڑا فائدہ ملے گا، ممکن ہے بیرون ملک سفر کا سلسلہ بھی جلد بن سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریسی میں تبادلے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
نظر بد لگتی ہے جو ہر چیز کو بلاک کئے ہوئے ہے۔ آپ جس مسئلے کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں، اسی وجہ سے ہے۔ اپنا صدقہ دیں، نظر اتاریں، یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج، 2 ججز نے سوالات اٹھا دیئے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جن مشکلات سے گزر رہے ہیں، آپ کی ہمت ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے معاملات چیک کریں اور صدقہ دیں، جہاں غلطیاں ہیں وہاں اپنی اصلاح ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے بغیرراشن کارڈ 10ہزار حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر صورت حال آپ کے خلاف جارہی ہے۔ اپنوں کی طرف مخالفت بھی سامنے آ رہی ہے اور جو رکاوٹیں چل رہی ہیں، یہ اس خرابی کی ہے جو آپ نے پیدا کی۔ محتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے غلط آؤٹ پر بول پڑے
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی صحت کا مسئلہ ہے۔ آپ کو اس کا صدقہ دینا ہے۔ پٹھوں، آنکھوں اور معدے کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور گھر میں بھی نحوست ہے۔ صدقہ دیں، یاحی یا قیوم کا ورد کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی راہ میں ممکنہ رکاوٹ نحوست کی وجہ سے ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ تین دن دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں یا پھر پرندوں کو خوراک ڈالیں، آپ کا مسئلہ حل ہوگا۔








