میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ کی ہے: مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا ناقدین کو دوٹوک جواب
روما ریاض کا پُرعزم جواب
بینکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
پاکستان کی مٹی سے جڑت
روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں دستی سٹامپ پیپرز پر پابندی، ای سٹامپنگ کا نظام نافذ
خواتین کی طاقت
انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت مختلف ہے تو آپ بھی پاکستان کا چہرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے جنگ شروع کی تو صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ایک علاقائی جنگ ہوگی، خامنہ ای
رنگت پر تعصب کا خاتمہ
روما ریاض نے ویڈیو میں معاشرے میں رنگت پر مبنی تعصب (Colorism) پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رنگت کے فرق نے یہ سکھایا ہے کہ گوری رنگت کو خوبصورتی سمجھو اور اپنی جڑوں کو بھول جاؤ، مگر میں اُس نئی نسل کی نمائندگی کرتی ہوں جو جنوبی ایشیائی عورت کے لیے بنائے گئے تنگ نظری کے نظریے قبول نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی شاندار تعطیلات کا اعلان
خود پر اعتماد ہونے کا پیغام
انہوں نے فخر سے کہا کہ میں پاکستانی ہوں، اپنی جڑوں میں، اپنی اقدار میں اور اپنی جلد کے ہر شیڈ میں، خوبصورتی کو کسی ایک رنگ یا ظاہری معیار تک محدود نہیں کیا جا سکتا، خوبصورتی کسی خاص رنگ یا چہرے کے خدوخال سے وابستہ نہیں، یہ احساس اور شناخت کا نام ہے۔
قوم سے محبت کا پیغام
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے اردو میں بھی اپنے ناقدین کو پیغام دیا اور کہا کہ میں ہمیشہ ہر انٹرویو میں فخر سے کہتی ہوں کہ ہمارے لوگ ہماری سب سے بڑی پہچان ہیں، ہمیں بہتر بننا ہوگا، کیونکہ عالمی سطح پر نمائندگی کی کوئی اہمیت نہیں اگر ہم اپنی ہی قوم سے محبت نہ کر سکیں۔








