سہ ملکی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
سہ ملکی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بالر ریون کنگ کو ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے لئے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب
ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ تین ملکی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ دور میں جتنا ظلم و جبر ہو رہا ہے، اتنا تو مارشل لا کے ادوار میں بھی نہیں ہوا تھا، اسد قیصر
امپائرز کی فہرست
پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری
زمبابوے کی ٹیم کا اعلان
واضح رہے کہ زمبابوے نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک میں کیسز کی تعداد 18 ہوگئی
میچز کی شیڈیول
راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو زمبابوے کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ 22 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ 23 نومبر کو زمبابوے کا مقابلہ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سے ہو گا۔ 25 نومبر کو زمبابوے سری لنکا کا دوبارہ سامنا کرے گا۔ 27 نومبر کو سری لنکا اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
فائنل کی تاریخ
سہ ملکی سیریز کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔








