سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں: محسن نقوی
محسن نقوی کی سری لنکن ٹیم کے لیے سیکیورٹی کی یقین دہانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کو تھپڑ مارنا اے ایس ایف اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، نوکری ہی خطرے میں پڑ گئی
ملاقات کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیمز کے مینجرز، سی او او، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس شریک ہوئے۔چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے سری لنکا ٹیم کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیو کرنے کی اپیل
دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس
سری لنکن ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب حارث رؤف نے آسٹریلیا کو پاکستان جیسا بنا دیا
محسن نقوی کا بیان
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان
سری لنکا کے ہائی کمشنر کی جانب سے ٹیم کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا گیا ہے۔








