جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
حلف اٹھانے کی تقریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا
شرکاء کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، بلاول بھٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اعلیٰ حکام کی شرکت
تقریب میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ وفاقی وزرا عطا تارڑ، احسن اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔








