ڈیوٹی پر آنے ٹریفک وارڈن کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
ٹنکی کوٹ عبدالمالک میں ڈاکیت کا واقعہ
شیخوپورہ (زین بابو) تھانہ کوٹ عبدالمالک کی حدود میں پھول منڈی چوک میں ٹریفک وارڈن کو دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنا دیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت ناکام، عالمی اقدار پامال ہوچکیں، مہاتیر محمد کا 100ویں سالگرہ پر انٹرویو
ڈکیتی کے مقامات
تفصیل کے مطابق کوٹ عبدالمالک، فیض پور، رحمان گارڈن اور پھول منڈی چوک ڈکیتیوں کے حوالے سے ہاٹ پوائنٹس بن کر رہ گئے ہیں جبکہ ٹریفک وارڈن کے ساتھ واردات کرنے والے ڈاکوؤں کی مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ووٹ لے کر آتے تو عوام کی پریشانی ہوتی: اسد عمر
متاثرہ ٹریفک وارڈن کا بیان
عارف بیگ نے موقف اپنایا کہ السعید چوک ڈیوٹی پر آ رہا تھا کہ سگیاں روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے 3 مسلح افراد نے روک کر میرا موبائل اور پرس وغیرہ چھین لیا، میں باوردی تھا اور تینوں مسلح تھے جنہوں نے مارا بھی ہے۔
عوامی مطالبات
عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پولیس نے ذمہ دارانہ کردار ادا نہ کیا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔








