پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا
پیپلزپارٹی کی نامزدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نریندرمودی کے دور میں اسرائیلی سفیر ’’وائسرائے‘‘کی حیثیت رکھنے لگا،دباؤ پر مبنی پالیسیوں کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
بہترین حکمت عملی
پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ فیصل راٹھور کے پاس تجربہ ہے اور وہ بہترین انداز میں حکومت چلائیں گے۔
حکومت میں شمولیت کے سوالات
ن لیگ کی حکومت میں شمولیت سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ جب ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔








