بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما
سری لنکن بلے باز کی بابر اعظم کی تعریف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن بلے باز سیدھرا سماراوکرما نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، انہوں نے اچھی سنچری اسکور کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کس سیاسی خاندان کی کتنی شوگر ملز ہیں؟ گروک کے جواب نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ
راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں سدھیرا سمارا وکرما نے کہا کہ 2019 میں بھی کھیلا تھا، اور اب بھی کھیلنا اچھا لگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گلابی چاند دیکھنے کا شاندار موقع، کب اور کیسے دیکھا جا سکے گا؟ جانیے
سیکورٹی انتظامات اور بولنگ کی کارکردگی
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے تھے، ہم نے نہایت محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلی۔ سدھیرا سماراوکرما نے کہا کہ پہلے ہاف میں وکٹ اسپنرز کے لیے بہتر رہی، ابرار اور نواز نے اچھی بولنگ کی۔
کیچز ڈراپ کرنے کا نقصان
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے کیچز ڈراپ کیے جس کے باعث میچ میں کامیابی نہ مل سکی۔








