ہم سویلینز کو ’’معرکۂ ترقی‘‘ جیتنا ہو گا: احسن اقبال
احسن اقبال کا بیان
شکر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہمیں سویلینز کو جیتنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہونے کا انکشاف۔
بھارت کی دہشت گردی
شکر گڑھ کے موضع بدھن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے۔ قربانی کے جذبے نے ہمیں معرکۂ حق میں کامیابی دلائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟
پنجاب میں ترقی کے منصوبے
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں ترقی کے انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، پالیسیوں کی کامیابی کے لیے امن، سکون اور استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔
خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔








