بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے سکولز بند ہوں گے
چمن میں امتحانات کا آغاز
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چمن میں پہلی جماعت سے لیکر ساتویں کلاس تک امتحانات شروع ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن لاہور کی بجلی بند، مکمل بلیک آؤٹ کی صورتحال
امتحانات کی تاریخیں
محکمہ تعلیم کے مطابق آج سولہ نومبر سے 24 نومبر تک امتحانات جاری رہیں گے، جبکہ 24 نومبر سے بلوچستان بورڈ کے تحت کلاس 8 کے امتحانات شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کل کے بیان پر شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا:طلال چودھری
سرد علاقوں میں سکولز کی بندش
بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سرکاری سکولز بند ہوں گے۔
پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات
دوسری جانب پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا.








